محترمہ شاہدہ نعمانی کو پی ایچ ڈی کی تکمیل پر شیخ الاسلام کی طرف سے خصوصی مبارکباد

مورخہ 04 دسمبر 2013ء کو محترمہ شاہدہ نعمانی کو کراچی یونیورسٹی کے شعبہ سماجی بہبود سے پی ایچ ڈی کی ڈگری جاری کر دی گئی، پی ایچ ڈی کی تکمیل پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے انہیں خصوصی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ شاہدہ نعمانی منہاج القرآن انٹرنیشنل کی خواتین ونگ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے والی پہلی خاتون ہیں جس پر منہاج القرآن ویمن لیگ اور دیگر کارکنان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

محترمہ شاہدہ نعمانی نے کراچی یونیورسٹی کے شعبہ سماجی بہبود سے بعنوان مقالہ ’’اسلام اور دیگر عالمی مذاہب میں پیشہ وارانہ سماجی بہبود کا تصور اور پاکستان میں اس کا اطلاق‘‘ کے تحت ڈاکٹریٹ کی ڈگری مکمل کی۔

محترمہ شاہدہ نعمانی منہاج القرآن ویمن لیگ کی پہلی صدر اور منہاج کالج فار ویمن کی پہلی وائس پرنسپل بھی رہ چکی ہیں۔ انہوں نے آغوش کے ابتدائی پراجیکٹ کا خاکہ بھی پیش کیا تھا، مرکزی منہاج القرآن ویمن لیگ اور منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی کی تنظیمات نے انہیں پی ایچ ڈی کی ڈگری ملنے پر نہایت مسرت اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ڈھیروں دعائیں اور مبارکباد دی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top