گڑھا موڑ (وہاڑی): پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام ورکرز کنونشن

تحریک منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک گڑھاموڑ (وہاڑی) کے زیراہتمام ورکرزکنونشن منعقد ہوا جس میں مرد وخواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری لیاقت حسین نے حاصل کی، جبکہ تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں حافظ عبدالباری نے گلہائے عقیدت نچھاور کیے۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کے ناظم دعوت قمر عباس دھول، ناظم تربیت علامہ ارشاد حسین سعیدی ملتان زون نے خصوصی شرکت کی۔

کنوشن سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ارشاد حسین سعیدی نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن انقلاب کے بہت اہم مرحلے میں داخل ہو چکی ہے اس کیلئے کارکنان اب غفلت چھوڑیں اور ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا پیغام گھرگھر تک پہنچائیں۔ انہوں نے کہا کہ کارکنان انقلاب کی تیاری میں رات دن ایک کردیں اور ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے 33 سال جدوجہد کی اب وہ منظر عام پر چھا چکی ہے اور کارکنان پر فرض ہے کہ اپنے آپ کو مصطفوی کارکن بن کر دکھا دیں اور پاکستان میں بدترین رائج کرپٹ نظام کو بدلنے کیلئے پوری قوم کو ساتھ ملانا ہے اور کروڑوں لوگوں تک مصطفوی انقلاب کی دعوت کو پہنچائیں اور جب انقلاب کی کال آئے تو پاکستان میں عوام اپنے حقوق کو حاصل کرنے کیلئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

اس موقع پر صدر ظہور حسین سگو، ناظم کوثر عباس، میڈیا کوآرڈینٹر عبدالخالق بھٹی، حاجی محمد یوسف چدھڑ، رائے ریاض احمد، صدر MYL مہر سجاد حسین لدھڑ، نائب صدر رانا عامر شہزاد، صدر MSM معین الدین جٹ، شہزاد بھٹی، حامد رضا، عزیز احمد ٹیپو، عبدالرزاق مغل، محمد ایوب، شفقت پھل، محمد ندیم ٹبہ سلطان پور، محمد سلیم اور دیگر کارکنان بھی شامل تھے۔

آخر میں مصطفوی انقلاب اور ملک پاکستان کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top