ڈنمارک: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا کوپن ہیگن ایئر پورٹ پر شاندار استقبال

(رپورٹر۔کوپن ہیگن) منہاج القرآن انٹر نیشنل ڈنمارک کی دعوت پر چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور منہاج ایجوکیشن سٹی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی 3 روزہ دورے پر 10 دسمبر کو کوپن ہیگن، ڈنمارک پہنچے تو ائیر پورٹ پر موجود منہاج القرآن کی مختلف تنظیمات کے عہدیداران نے اپنے معزز مہمانوں کا استقبال کیا اور گلدستے پیش کیے۔ اس دورے میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری یوتھ لیگ کے نوجوانوں سے انتہا پسندی اور دہشت گردی کے موضوع پر گفتگو کے علاوہ لوگوں سے پاکستان کی سیاسی صورتحال اور پاکستان عوامی تحریک کی آئندہ حکمت عملی پر نشست کریں گے۔ شعبہ تعلیمات منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کی سالانہ تقریب تقسیم اسناد و انعامات میں بھی شرکت کریں گے ۔یہ پروگرام Minhaj.TV پر لائیو نشر ہو گا۔ جبکہ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی منہاج ایجوکیشن سٹی کے پراجیکٹ پر بریفنگ دیں گے اور تنظیمی عہدیداران سے ملاقاتیں کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top