لاہور: منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام سیدہ زینب (علیہا السلام) کانفرنس

منہاج القرآن ویمن لیگ جوہر ٹاؤن (سیکٹر سی) لاہور کے زیراہتمام سیدہ زینب علیہا السلام کانفرنس منعقد ہوئی۔ جس میں مہمانان خصوصی پروفیسر زاہدہ حمید شیخ (سماجی ورکر، سابق پروفیسر جی سی یو)، محترمہ خانم سکینہ مہدوی (راہنما مجلس وحدت المسلمین) نے شرکت کی۔ پروگرام کی صدارت محترمہ عائشہ شبیر (مرکزی ناظمہ تنظیمات منہاج القرآن ویمن لیگ) نے کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا اس کے بعد منہاج نعت کونسل ویمن لیگ جوہر ٹاؤن نے ہدیہ نعت پیش کی۔ محترمہ راشدہ باجی نے ابتدائیہ کلمات ادا کیے اور مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ محترمہ خانم سکینہ مہدوی نے منہاج القرآن کی اس کاوش پر خراج تحسین پیش کیا اور سیدہ زینب کے اسوہ پر روشنی ڈالی۔ محترمہ نبیلہ ظہیر (صدر منہاج القرآن ویمن لیگ لاہور) نے ’’اسوہ زینب علیہا السلام اور آج کی عورت‘‘ کے عنوان سے خصوصی خطاب کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top