29 دسمبر کو ہزاروں خواتین ڈاکٹر طاہر القادری کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے احتجاجی مظاہرے میں شریک ہونگی

پاکستان بچانے کیلئے منہاج القرآن ویمن لیگ کی کارکنان بھر پور کردار ادا کر رہی ہیں
ڈاکٹر طاہر القادری کی قیادت میں جلد ہی ایک نئی صبح اور امن کا سورج طلوع ہو گا
منہاج القرآن ویمن لیگ لاہور کی صدر نبیلہ ظہیر کا مرکزی سیکرٹریٹ میں ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس سے خطاب

تاریخ شاہد ہے کہ جب کبھی انقلاب آیا ہے اس میں خواتین کی شمولیت بھی مردوں کے شانہ بشانہ رہی ہے۔ جس طرح محترمہ فاطمہ جناح رحمۃ اللہ علیہا نے تحریک پاکستان میں اہم کردار ادا کیا۔ اسی طرح آج پاکستان بچانے کیلئے منہاج القرآن ویمن لیگ کی کارکنان بھر پور کردار ادا کر رہی ہیں۔ ڈور ٹو ڈور مہم، پروگرام اور سیمینارز کے ذریعے لوگوں کو 29 دسمبر کو لاہور میں مہنگائی کے خلاف ہونے والی احتجاجی ریلی کیلئے تیار کر رہی ہیں۔ ہر طبقہ فکر کی خواتین سے رابطے کئے جا رہے ہیں جس کے نتائج بھی نہایت موثر آ رہے ہیں۔ 29 دسمبر کو ہزاروں خواتین اپنے حق کیلئے پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے احتجاجی مظاہرے میں شریک ہونگی اور ظالم حکمرانوں کو یہ ثابت کر دینگی کہ اب وہ وقت آ گیا کہ ظلمتوں کے گھٹا ٹوپ اندھیرے چھٹنے والے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار منہاج القرآن ویمن لیگ لاہور کی صدر نبیلہ ظہیر نے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ویمن لیگ لاہور کی ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جبکہ اس موقع عطیہ بنین، زریں لطیف، عائشہ ملک، راشدہ ملک، زینب ارشاداور فرح ناز بھی موجود تھیں۔ نبیلہ ظہیر نے ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کی قیادت میں جلد ہی ایک نئی صبح اور امن کا سورج طلوع ہو گا جس میں ہر فرد کو اسکے بنیادی حقوق حاصل ہونگے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top