گوجرہ: منہاج القران ویمن لیگ کے زیراہتمام سیدہ زینب (سلام اللہ علیہا) کانفرنس

گوجرہ (یکم دسمبر 2013) منہاج القرآن ویمن لیگ گوجرہ کے زیراہتمام سنگم میرج ہال ہاؤسنگ کالونی گوجرہ میں سیدہ زینب (سلام اللہ علیہا) کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں خصوصی شرکت سابق مرکزی ناظمہ تربیت گلشن ارشاد نے کی۔ کانفرنس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کی بارگاہ میں خصوصی منقبت سے ہوا۔

کانفرنس کی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے باجی گلشن ارشاد نے کہا کہ سیدہ زینب (سلام اللہ علیہا) دور حاضر کی خواتین کے لئے مشعل راہ ہیں، وہ تقوی، طہارت، زہد و ورع، حق پر ڈٹ جانے اور باطل سے ٹکرانے کے پیغام کی امین ہیں۔  انہوں نے کہا کہ آج منہاج القرآن ویمن لیگ سیدہ زینب (سلام اللہ علیہا) کے اسی پیغام کی امین بن کر وقت کے یزیدی نظام سے ٹکرانے کا جذبہ لیکر سرگرم عمل ہے اور ان شاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب ایک بار پھر امت مسلمہ اپنا کھویا ہوا وقار حاصل کرے گی اور تاریکیوں کی گھٹائیں چھٹ جائیں گی اور مصطفوی انقلاب کی روشنی دنیا میں پھیل کر امن و سلامتی کا عالمگیر نوید و سلام ہر بے کس ومجبور کو سنائیں گی۔

کانفرنس کے آخر میں ناظمہ ویمن لیگ حافظہ سرفراز نے کانفرنس میں شریک تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top