15 قومی اداروں کی نجکاری کے ذریعے قومی دولت لوٹنے کا پروگرام بن چکا ہے

لاہور کے عوام 29 دسمبر کو سڑکوں پر نکل کر پاکستان عوامی تحریک کے ایجنڈے کو سپورٹ کریں
خرم نواز گنڈا پور کا پاکستان عوامی تحریک کی سنٹرل ورکنگ کونسل کے اجلاس سے خطاب

اسلام آباد (میڈیا سیل) 13 دسمبر 2013ء پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ امریکی وزیر دفاع 7 نکاتی ایجنڈا لے کر پاکستان آئے۔ امریکہ نے بتا دیا ہے کہ پاکستان کے راستے نیٹو سپلائی نہیں چاہیے، ایران کے ساتھ امریکہ کا معاہدہ ہو گیا ہے۔ امریکا نہ کسی کا پائیدار دوست ہے نہ دشمن، امریکہ کے ساتھ تعلقات میں توازن کی ضرورت ہے۔ ہمارے حکمران امریکہ کے آگے سرنڈر کر کے آئے ہیں۔ 15 قومی اداروں کی نجکاری کے ذریعے قومی دولت لوٹنے کا پروگرام بن چکا ہے۔ یہ ادارے اونے پونے اپنے من پسند لوگوں کو بیچے جائیں گے۔ بدعنوان لوگوں کا کالا دھن سفید کیا جا رہا ہے۔ سرمایہ کاری کی ترغیب دے کر کالے دھن کو سفید کرنے کی راہیں نکالی جا رہی ہیں۔ مقتدر طبقہ کرپٹ ہے، مسائل کا حل موجودہ نظام کے خاتمے اور انقلاب میں ہے۔ لاہور کے عوام 29 دسمبر کو سڑکوں پر نکل کر پاکستان عوامی تحریک کے ایجنڈے کو سپورٹ کریں تا کہ ملک سے بدعنوان اور کرپٹ سیاستدانوں کو بھگایا جا سکے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان عوامی تحریک کی سنٹرل ورکنگ کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر بشارت عزیز جسپال، جی ایم ملک، جواد حامد، قاضی فیض الاسلام اور چودھری افضل گجر بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ بدعنوان حکمرانوں سے اس ملک کو آزاد کرانا ہو گا۔ کرپٹ سیاستدان آمریت کو دعوت دیتے ہیں۔ فوجی آمریت مسائل کا حل نہیں بلکہ مسائل پیدا کرتی ہے۔ قومی مسائل کا حل موجودہ سیاسی وجمہوری نظام میں نہیں، انقلاب ہی قوم کو مشکلات سے نجات دے سکتا ہے۔ بدعنوان حکمرانوں سے اس ملک کو آزاد کرانا ہے۔ آئین پاکستان اغوا ہو چکا ہے، پارلیمنٹ میں کرپٹ لوگ بیٹھے ہیں، جو کسی کو اقتدار نہیں دینا چاہتے۔ پاکستانی عوام کے مسائل کا حل انقلاب میں ہے۔ آئین یہ حق دیتا ہے کہ عوام سڑکوں پر آ کر احتجاج کریں۔ کرپٹ حکمران ملکی دولت کو لوٹ کر کھا گئے آج بھی کرپٹ عالمی لیڈروں کے ساتھ مل کر کاروباری شراکتیں قائم کی جا رہی ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top