مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ مہنگائی، بیروزگاری اور طبقاتی نظام تعلیم کے خلاف ملک بھر میں ریلیاں نکالے گی۔ عرفان یوسف

ریلیوں کا مقصد عوام میں شعور بیدار کرنا اور انقلاب کی جدوجہد میں شامل ہونے کی دعوت دینا ہے
کرپٹ نظام کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے طلبہ ڈاکٹر طاہر القادری کی جماعت انقلاب کا حصہ بنیں
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے صدر عرفان یوسف کی مرکزی کیبنٹ کے اجلاس میں گفتگو

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ مہنگائی، دہشت گردی، بیروزگاری اور طبقاتی نظام تعلیم کے خلاف 25 دسمبر کو’’قائد کا پاکستان کہاں ہے؟‘‘ کے عنوان سے ملک بھر میں ریلیاں نکالے گی۔ ان ریلیوں کا مقصدعوام میں شعور بیدار کرنا اور انقلاب کی جدوجہد میں شامل ہونے کی دعوت دینا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی صدر عرفان یوسف نے مرکزی کیبنٹ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مرکزی سینئر نائب صدر عبد العمار منعم، سیکرٹری جنرل رضوان بشیر اور محمد عماد شیخ بھی موجود تھے۔ عرفان یوسف نے کہا کہ مقتدر طبقہ کی ترجیحات ملک ہے نہ عوام اور نہ ہی تعلیم۔ پاکستان پر قابض چند خاندانوں سے عوام کو چھڑانے کیلئے ٹیکس چوروں، لوٹ مار کرنے والوں اور مہنگائی کے خلاف ملک کے تمام بڑے اور چھوٹے شہروں میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے، وڈیروں اور جاگیرداروں کو تحفظ دینے والے کرپٹ نظام کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے طلبہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی جماعت انقلاب کا حصہ بنیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top