واہ کینٹ: محمد رفیق عادل کی وفات تحریک منہاج القرآن کے لئے بہت بڑا خلا چھوڑ گئی ہے
واہ کینٹ ( ) محمد رفیق عادل کی وفات تحریک منہاج القرآن کے لیے بہت بڑا خلا چھوڑگئی ہے جس کو پُرکرنے کے لیے کافی وقت لگ سکتا ہے۔ ان کی ذات ہی ایک تنظیم تھی یعنی وہ ایک تنظیم جتنا کام اکیلے کر رہے تھے۔ درود شریف کی محفلیں PP-8، اور PP-7 کے تمام علاقے میں مختلف مقامات پر کروانااور ماہانہ بنیادوں پر یہاں سے درود شریف جمع کر کے لاہور مرکز گوشہءِ درود میں بھجوانا انہی کا خاصہ تھا۔
ان خیالات کا اظہارحاجی محمداقبال قادری براڈوے سویٹ والے نے جمعرات کی شب انوار چوک واہ کینٹ میں ہونے والی حلقہءِ ددروشریف کی محفل میں خطاب کرتے ہوئے کیا، انھوں نے یہ بھی بتایا کہ محمد رفیق عادل صبح نمازِ فجر کے بعد اپنے گھر میں حلقہءِ درود کی محفل کرواکر آب ِ ز م زم پی کر وضو کی حالت میں ہی آٹھ، نو بجے آرام کی غرض سے لیٹے تواس لیٹنے کے دوران ہی اس جہانِ فانی سے کوچ کر گئے ڈاکٹروں کو چیک کروانے پر معلوم ہواکہ آپ فوت ہوگئے ہیں اور مزید انھوں نے بتایا کہ محمدرفیق عادل تحریک منہاج القرآن واہ کینٹ اور ٹیکسلا کے حلقاتِ درود کے تحصیلی ناظم وپاکستان عوامی تحریک PP-8 کے سیکرٹری تعلقات ِعامہ اور تحریک منہاج القرآن کے عظیم کارکن تھے۔ آپ تحریک منہاج القرآن واہ کینٹ وٹیکسلا کے ناظم بھی رہ چکے ہیں اور یہ وہ دور ہے جب پاکستان عوامی تحریک نے اس نظام کو مسترد کرتے ہوئے پاکستان میں ہونے والے کرپٹ، فرسودہ اوردھاندلی زدہ الیکشن کا بائیکاٹ کیا تو اس وقت محمدرفیق عادل کی ذات ہی اپنے کارکنان، عام لوگوں اور مخالفین کے سوالات، طعنے، پریشانیوں اورحملوں کاجواب خندہ پیشانی سے دے رہی تھی غصہ تو شاید انہیں کبھی آیا ہی نہیں ان کے شروع کے تحریکی ساتھی محمد یوسف بخشی ہیں ان کا کہنا ہے کہ میں نےکبھی انہیں غصہ میں نہیں دیکھا۔ آخر میں محمدرفیق عادل کے لیے فاتحہ خوانی بھی کروائی گئی اورد دروشریف کا تحفہ ایصالِ ثواب کے لیے پیش کیا گیا۔
تبصرہ