واہ کینٹ: تحریک منہاج القرآن کے دو عظیم کارکن محمد رفیق عادل اور غلام مصطفٰے قضائے الٰہی سے وفات پا گئے

واہ کینٹ ( ) گذشتہ دنوں تحریک منہاج القرآن واہ کینٹ کے دو عظیم کارکن محمد رفیق عادل اور غلام مصطفٰے قضائے الٰہی سے وفات پاگئے ہیں۔ جن کے ایصال ِثواب کے سلسلے میں تحریک منہاج القرآن واہ کینٹ اورٹیکسلا نے دفتر تحریک منہاج القرآن واہ کینٹ کی بلڈنگ کی چھت پر ایک تعزیتی اجلاس اور قرآن خوانی کا اہتمام کیا۔ تقریب میں ضلعی تنظیم کی ٹیم میں امیرِتحریک ضلع راولپنڈی انار خان گوندل، نائب امیر تحریک عبدلجبار عباسی، تربیتی ناظم قاری محمد ارشداور چند مزید ضلعی عہدیداران کے علاوہ واہ کینٹ، ٹیکسلا، حسن ابدال اور باہتر کے تحریکی احباب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ قرآن پاک اور درود شریف پڑھ کرمرحومین کو ایصال کیا گیا اور تحریک منہاج القرآن کے لیے ان کی خدمات کوسراہتے ہوئے بڑے احسن انداز میں تحریک منہاج القرآن واہ کینٹ کاعظیم سرمایہ قرار دیا گیا۔

اس اجلاس میں معلوم ہوا کہ واہ کینٹ کی بہت سی مساجد میں نماز جمعہ کے اجتماع میں رفیق عادل کے لیے خصوصی طور پردعائے مغفرت، فاتحہ خوانی اور ایصالِ ثواب کے لیے کچھ نہ کچھ اہتمام کیا گیا۔ مرکزی جامع مسجد واہ کینٹ میں علامہ قاضی عبدالوحید نے، مسجد سلیمانیہ نواب آباد میں علامہ مقصود ایوب نے، مسجد چشتیہ 3G میں علامہ محمد صدیق رضوی چشتی نے، مسجد نورانی 7F میں پروفیسر ڈاکٹر حافظ محمد ارشد نے، مسجد سبحانیہ 13G میں علامہ حافظ انوار احمد نے، مسجد قادریہ 18G میں علامہ عبد الوحید نے، مسجد حنفیہ 20H میں علامہ حافظ فیض احمد نے، مسجد حنفیہ 22F میں علامہ عارف جاوید چشتی نے، مسجد بلال آصف آباد میں حافظ شاہد نے اور جامعہ صدیقہ 26 ایریا گدوال میں علامہ محمد افضل چشتی نے محمد رفیق عادل کے لئے دعائے مغفرت اورفاتحہ خوانی کروائی۔ سب نے کہا وہ ایک جنتی شخص تھا جو ہر وقت درود شریف جمع کرنے میں لگا رہتا تھااور جس کی موت بھی وضو کی حالت میں سونے اور آب زم زم پینے کے چند دیر بعد ہوئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top