تحریکِ منہاج القرآن کے زیراہتمام 12 ربیع الاول کو عظیم الشان عالمی میلاد کانفرنس منعقد ہو گی۔ ابرار رضا ایڈووکیٹ

شیخ الاسلام ڈاکٹرطاہر القادری بنگلور میں ایک کروڑ افراد سے خطاب فرمائیں گے

تحریک منہاج القرآن اسلام آباد کے صدر ابرار رضا ایڈوو کیٹ کی سربراہی میں تحریک ِ منہاج القرآن اسلام آباد کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ناظم اسلام آباد محمد حفیظ او ر سینیئر نائب صدر محمد عرفان بھی شریک تھے۔ ابرار رضا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آقائے دو جہاں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات مبارکہ کی اس دنیا میں تشریف آوری سے بڑھ کر اللہ کی کوئی اور عظیم نعمت نہیں۔ آمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صدقے ہی ہمیں اسلام، قرآن اور ایمان نصیب ہوا۔ تحریک منہاج القرآن اپنے محبوب نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یوم ِ ولادت پروقار انداز میں دھوم دھام سے منائے گی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری بارہویں کی رات بھارت کے شہر بنگلور میں ایک کروڑ افراد کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب فرمائیں گے۔ آپ کا یہ خطاب تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام پاکستان کی ہر تحصیل میں منعقد ہونے والی میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مجالس میں پروجیکٹر سکرینز پر براہ راست دکھایا جائے گا۔ جس کے سلسلے میں تحریکِ منہاج القرآن اسلام آباد نے اپنی حکمتِ عملی ترتیب دے دی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top