تحریک منہاج القرآن اسلام آباد 12 ربیع الاول کو میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد کرے گی

اسلام آباد( )23دسمبر 2013ء گزشتہ روز اسلام آباد میں تحریک منہاج القرآن سٹی کی انتظامیہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ناظم تحریک منہاج القرآن NA-48 محمد حفیظ، سہیل اعجاز قادری، مسعود احمد جنجوعہ، محمد عثمان بٹ، احسان قادر نعیمی، محمد عرفان طاہر، محمد ایاز صابر، نیاز احمد حسین، طالب حسین سہروردی، محبوب الہی، محمد رمضان، محمد زکریا، محمد سعید، محمد اجمل، محمد شفیق احسن، صغیر احمد، ثاقب محمود اور عامر شہزاد نے شرکت کی۔

اجلاس میں سیکٹر تنظیمات کے مختلف امور کا جائزہ لیا گیااور ان کی بہترین کارکردگی کو سراہا گیا۔ اجلاس میں یہ فیصلہ ہوا کہ 11 اور12 ربیع الاول کی درمیانی شب تحریک منہاج القرآن کنونشن سنٹر اسلام آباد میں عظیم الشان میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد کرے گی جس میں ملک کے ممتاز علمائے کرام، قراء حضرات اور نعت خواں شرکت کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top