جرمنی: تحریک منہاج القرآن کے قائدین ڈاکٹر رحیق احمد عباسی اور علامہ اقبال اعظم کی برلن آمد

جرمنی (منہاج ایم سی بی یورپ) مرکزی آفس برلن MCB یورپ کے مطابق تحریک منہاج القرآن کے عظیم اور پاکستان میں ایک منفرد نئے تعلیمی منصوبہ ’’منہاج ایجوکیشن سٹی‘‘ کا تعارف کرانے کے لئے TMQ پاکستان کی جانب سے یورپ کے مشہور اور بڑے شہروں کے دوروں کا فیصلہ کیا گیا ہے، جہاں عوام الناس کو اس منصوبہ کی تفاصیل سے آگاہ کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں تحریک کے سرکردہ قائدین، سابقہ ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل (چیف کوآرڈینیٹر منہاج ایجوکیشن سٹی) ڈاکٹر رحیق احمد عباسی اورعلامہ حافظ اقبال اعظم ڈائریکٹر منہاج ویلفیر فاؤنڈیشن یورپ فرانس سے جرمنی تشریف لارہے ہیں۔ ان کی آمد پر منہاج القرآن انٹرنیشنل برلن کی جانب سے مورخہ 25 دسمبر 2013، بروز منگل بوقت 4 بجے شام ایک اجتماع کا اعلان کیا گیا ہے، جس میں پاکستانی تنظیمات، اداروں اور مساجد کی انتظامیہ اور عوام الناس کو بمع اہل وعیال شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے میڈیا کوآرڈینیٹر برائے یورپ، چیف کوآرڈینیٹر پاکستان عوامی تحریک یورپ، ایشین پیپلز نیوز ایجنسی کے چیف ایگزیکٹؤ، سرپرست MCB یورپ، ممتاز ایشین یورپی شاعر وصحافی محمد شکیل چغتائی، جو آج کل برلن میں مقیم ہیں، اس اجتماع میں شرکت فرمائیں گے اور قائدین تحریک سے اس عظیم الشان منصوبہ اور ملکی حالات کے بارے میں تبادلۂ خیال کریں گے، تاکہ یورپ اور دیگر براعظموں میں اسکی موثر اور مکمل تشہیر کا قرار واقعی بندوبست کیا جاسکے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top