جاپان: مولد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کمیٹی کا قیام
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کا اعلیٰ سطحی وفد علامہ شکیل احمد ثانی (ڈائیریکٹر جاپان) اور حافظ محمد یعقوب مغل کی قیادت میں مورخہ 22 دسمبر 2013 کو یاشیو جامع مسجد غوثیہ پہنچا۔ وفد میں حافظ محمد ایوب، محمد فیصل ملک، حبیب الرحمن، ثاقب الرحمن، چودھری شاہد رضا، محمد حامد، عظیم بٹ اور دیگر ساتھی شامل تھے۔ رانا عامر اور ملک ریاض چیئرمین مسجد کمیٹی نے استقبال کیا۔
پروگرام کا آغاز ثاقب الرحمن کی تلاوت سے ہوا، جس کے بعد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا نعتیہ کلام "اے چارہ گر شوق" پڑھا گیا۔ پروگرام کی صدارت اصغر حسین نے کی، جبکہ جامع مسجد غوثیہ کے امام وخطیب حافظ مفتی محمد رضوان،جامع مسجد المصطفیٰ مرکز منہاج القرآن کے علامہ شکیل احمد ثانی، حافظ محمد یعقوب مغل،جامع مسجد ایساساکی کے علامہ حافظ محمد احمد قمر، جامع مسجد بلال کے حافظ طاہر جمال، جامع مسجد انوار مدینہ کے حافظ فیض اللہ سعیدی، تجوید القرآن کے قاری علی حسن کے علاوہ کثیر تعداد میں کمیونٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔
علامہ محمد شکیل ثانی نے بڑے خوبصورت انداز میں بریفنگ دی اور انتظامیہ یاشیو مسجد کو مبارکباد پیش کی۔ تمام علماء کو اس کمیٹی میں شامل کیا گیا اور آئندہ تمام بڑے پروگرامز مل کر کرنے پر اتفاق ہوا۔ منہاج القرآن ناگویا مرکز سے علامہ حافظ عبدالمصطفیٰ نعیم کو بھی کمیٹی میں شامل کیا گیا۔
رپورٹ: اصغر علی بھنڈر
تبصرہ