30 ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس کنونشن سنٹر اسلام آباد میں منعقدہوگی۔ ابرار رضا ایڈووکیٹ

ڈاکٹر طاہرالقادری بھارت کے شہر بنگلور سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کریں گے

اسلام آباد( )01جنوری2014ء تحریک منہاج القرآن اسلام آباد سٹی کے صدر ابرار رضا ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ تحریک منہاج القرآن کے تحت 30ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس کنونشن سنٹر اسلام آباد میں انعقاد پذیر ہوگی۔ تحریک منہاج القرآن کے سربراہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری بھارت کے شہر بنگلور سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میلاد کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں تحریک منہاج القرآن اسلام آباد کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کے تحت ہونے والی عالمی میلاد کانفرنس کامرکزی پروگرام بھارت کے شہربنگلور میں ہوگا اس کے علاوہ پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں میلاد کانفرنسز کا انعقاد ہوگا جہاں پر ڈاکٹر طاہرالقادری کاخطاب بذریعہ ویڈیو لنک نشر ہو گا۔ اسلام آباد بھر سے ہزاروں کی تعدادمیں مرد، خواتین، نوجوان کنونشن سنٹر میں ہونے والی میلاد کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top