انقلاب الیکشن کے ذریعے نہیں عوام کے ذریعے آئے گا۔ ڈاکٹر طاہر القادری

کروڑوں، اربوں کرپشن کرنے والوں کو انقلاب کی ضرورت نہیں
ایسا نظام لائیں گے جس میں جعلی الیکشن اور عدالتوں کا تقدس مجروح نہ ہو
میں جسمانی طور پر جہاں بھی رہوں میرادل و جان پاکستان میں ہے
جب انقلاب کی فائنل کال دوں گا تو کروڑوں کی تعداد میں عوام نکلیں گے
جلد پاکستان آؤں گا میرے پاؤں میں کوئی زنجیر نہیں
ڈاکٹر طاہر القادری کی پاکستان عوامی تاجر اتحاد کے وفد سے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں بذریعہ ویڈیو کانفرنس گفتگو

پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ انقلاب عوام کے ذریعے آئے گا، پارلیمنٹ کے فلور پر بیٹھے ٹیکس چوروں، قرض خوروں اور لٹیروں کے ذریعے نہیں۔ ملک میں اس وقت سیاست اور تجارت ایک جگہ اکٹھی ہیں۔ نام نہاد جمہوریت کے حامی جمہوریت کا مذاق اڑا رہے ہیں۔ انقلاب عوام کی طاقت سے آئے گاکیونکہ چوروں اور لٹیروں کو انقلاب کی ضرورت نہیں ہے۔ جو کروڑوں، اربوں کی کرپشن کر رہے ہیں اور جنکی پانچوں گھی میں ہیں ان کو انقلاب کی ضرورت نہیں ہے۔ جنہیں روٹی نہیں ملتی، کپڑے نہیں ملتے، جن لوگوں میں بچوں کی فیس ادا کرنے کی سکت نہیں انقلاب ان کی ضرور ت ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کے انقلاب میں دنیا کی کسی طاقت کا ایجنڈا اور پیسہ شامل نہیں ہو گا، ہمیں کوئی ڈکٹیٹ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہو گا، مجھے ڈکٹیشن صرف گنبد خضری صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہے۔ ہمارا انقلاب سبز اور پر امن ہو گا، خون کا ایک قطرہ نہیں بہے گا۔ وہ مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں پاکستان عوامی تاجر اتحاد کے وفد سے بذریعہ ویڈیو کانفرنس گفتگو کر رہے تھے۔ جبکہ اس موقع پر حاجی محمد اسحق، سلطان چودھری، حافظ غلام فرید، راجہ ندیم، چودھری افضل گجر اور تاجر رہنماؤں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ پاکستان میں الیکشن ہائی جیک ہو چکاہے۔ اب انقلاب الیکشن کے ذریعے نہیں عوام کے ذریعے آئے گا۔ نظام عوامی طاقت سے بدلے گا۔ جمہوری، سیاسی اور عوامی طریقے سے نظام بدلنے کے بعد قوم کو وہ نظام دیں گے جس میں کوئی چوری چکاری، دھن، دھونس، دھاندلی، غنڈہ گردی نہ ہو گی۔ ایسا نظام لائیں گے جس میں جعلی الیکشن اور عدالتوں کا تقدس مجروح نہ ہوگا۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہاکہ میں نے 33 سال اس قوم کی رہنمائی کی ہے۔ بغیر اقتدار میں آئے ملک کا بچہ بچہ طاہر القادری کو پہچانتا ہے، قوم مجھ سے محبت کرتی ہے اور میری کال پر ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔ میں جسمانی طور پر جہاں بھی رہوں میرادل و جان پاکستان میں ہے۔ میری پاکستانیت ان لٹیروں، چوروں اور تنقید کرنے والوں سے بڑھ کر ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ مجھ پر تنقید کرنے والوں کے جسم پا کستان میں ہیں جبکہ انکا سرمایہ اور جینا مرنا ملک سے باہر ہے۔ پاکستان کو قائد اعظم کا پاکستان بنانے کیلئے جلدپاکستان آؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈا، انگلینڈ، امریکہ، مکہ معظمہ، حرمین شریفین میں وقت گزاروں یا پاکستان میں اپنا سارا وقت امت مسلمہ کیلئے تقسیم کر رکھا ہے۔ ملک کے تاجروں، کسانوں اور غریبوں کو میرے باہر رہنے کی تکلیف ہوتی تو میری ایک کال پر 29دسمبر کو لاہور کی سڑکوں پر عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر نہ ہوتا۔ اگر عوام کا یہ مسئلہ ہوتا کہ میں کہاں ٹھہرتا ہوں تو لوگ میری عدم موجودگی میں بلائے جانے پر آنے کی بجائے اسے مسترد کر دیتے۔ یہ عوام کا نہیں بلکہ ان Paid لوگوں کا مسئلہ ہے جنہیں میرے ایجنڈے میں کوئی نقص تو نظر نہیں آتا، جنہیں دلیل کے ساتھ بات رد کرنے کیلئے کچھ نہیں ملتا یہ صرف ان چند لوگوں کا پرابلم ہے۔ جب انقلاب کی فائنل کا ل دوں گاتو کروڑوں کی تعداد میں عوام نکلیں گے۔ جلد پاکستان آؤں گا میرے پاؤں میں کوئی زنجیر نہیں ہے، میرے خون کے ایک ایک قطرے میں پاکستانیت ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top