شہزاد قادری کے والد کے انتقال پر ڈاکٹر طاہر القادری کا اظہار افسوس

پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے منہاج القرآن یوتھ لیگ لاہور کے صدر شہزاد احمد قادری کے والد کی رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم سچے عاشق رسول اور ہر دل عزیز شخصیت تھے۔ اللہ تعالیٰ انکی مغفرت فرما کر درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا مرحوم کی رحلت شہزاد قادری کے اہل خانہ کیلئے بڑا صدمہ ہے۔ تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے لاکھوں کارکنان ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اللہ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ مرحوم کی نماز جنازہ تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین القادری نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں لاہورکے امیر ارشاد احمد طاہر، حافظ غلام فرید، جی ایم ملک، جواد حامد، قاضی فیض الاسلام، شعیب طاہر، عرفان یوسف اور عبد الحفیظ چوہدری سمیت تحریک منہاج القرآن کے مرکزی، صوبائی و ضلعی عہدیدران و کارکنان اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ڈاکٹر حسین محی الدین القادری نے شہزاد قادری اور انکے خاندان سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے، درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر اوریہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔ (آمین)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top