لاہور: کالج آف شریعہ فائنل ایئر کے زیراہتمام ماہ ربیع الاول کے استقبال میں ریلی کا انعقاد

کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کلاس فائنل ایئر کے زیراہتمام ماہ ربیع الاول کے استقبال میں پروقار ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت محترم صابر حسین نقشبندی نے کی۔ ریلی کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری عاطف بشیر نے حاصل کی، جبکہ تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں طلعت زاہدی نے گلہائے عقیدت نچھاور کیے۔ ریلی کالج آف شریعہ سے ہوتی ہوئی انٹرنیشنل خالد مارکیٹ تک پہنچی۔ اس موقع پر فائنل ایئر کے طلبہ محمد معصوم ہاشمی اور میاں غلام ربانی نے ’’ولادت محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی برکات‘‘ کے عنوان پر خصوصی خطاب کیا۔ ریلی کا اختتام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری ہاؤس پر ہوا۔ اختتام پر محترم پروفیسر رانا محمد اکرم قادری نے انقلاب اور قائد انقلاب کی درازئ عمر کے لیے اللہ کے حضور دعا پیش کی۔ اس موقع پر کلاس فائنل ایئر کی جانب سے محترم پروفیسر محمد نواز ظفر کی نگرانی میں تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عمر مبارک کی نسبت سے 63 پونڈ کا کیک کاٹا گیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top