جاپان: منہاج القرآن انٹرنیشنل اباراکی کین کے زیر اہتمام ضیافت میلاد کی محفل

منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان اور مولود النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے تعاون سے مورخہ 04 جنوری 2014ء کو جامع مسجد المصطفیٰ ضیافت میلاد کی عظیم الشان محفل منعقد ہوئی۔

محفل کا باقاعدہ آغاز تلاو ت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری حامد نعیمی نے حاصل کی،ہدیہ نعت ثاقب الرحمن اور محمد فیاض نے پیش کیا۔ علامہ شکیل احمد ثانی (ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل، جاپان) نے خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے تاجدار کائنات کی ولاد ت باسعادت کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ سیدہ حلیمہ سعدیہ خوش بخت ماں تھیں جنہیں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اپنی گود میں پالنے کا شرف حاصل ہوا۔

علامہ شکیل احمد ثانی نے آئندہ ہونے والے میلاد پروگراموں کے شیڈول کا باقاعدہ اعلان کیا جس کے مطابق 09 جنوری بروز جمورات جامع مسجد بلال(یوکی)، 11 جنوری بروز ہفتہ شروئی مسجد (چیباکین)، 12 جنور ی بروز اتوار غوثیہ مسجد (یاشیو)، 18 جنوری بروز اتورجامع مسجد محمدیہ معصومیہ (ایساساکی)، 25 جنوری بروز اتور جامع مسجد المصطفی (اباراکی کین) میں محافل میلاد منعقد ہوں گی جن میں تمام مساجد کے علماء شریک ہوں گے۔

رپورٹ: ثاقب الرحمن

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top