تحریک منہاج القرآن کی عالمی میلاد کانفرنس میں صرف لاہور شہر سے ہزاروں خواتین شرکت کریں گی۔ راضیہ نوید

میلاد کانفرنسز کا انعقاد حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات اقدس سے تعلق حبی وعشقی کو مضبوط کرنے کیلئے بہت ضروری ہے

مینار پاکستان کے وسیع سبزہ زار میں ہونے والی تحریک منہاج القرآن کی 30 ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس میں صرف لاہور شہر سے ہزاروں کی تعداد میں خواتین شرکت کریں گی۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی ناظمہ ویمن لیگ راضیہ نوید نے عالمی میلاد کانفرنس کے انتظامات کے حوالے سے ہونے والے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر منہاج القرآن ویمن لیگ لاہور کی صدر نبیلہ ظہیر، عطیہ بینش، زریں لطیف، راشدہ ملک اور عائشہ ملک بھی موجود تھیں۔ راضیہ نوید نے کہا کہ میلاد کانفرنسز کا انعقاد حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات اقدس سے تعلق حبی وعشقی کو مضبوط کرنے کیلئے بہت ضروری ہے۔ امسال مینار پاکستان میں ہونے والی عالمی میلاد کانفرنس میں صرف لاہور کی خواتین شرکت کریں گی۔ ملک بھر میں 250 مقامات پر ہونے والے اجتماعات میلاد میں بھی ہر جگہ خواتین ہزاروں کی تعداد میں شرکت کریں گی۔ اس طرح ملک بھر میں لاکھوں خواتین میلاد اجتماعات میں شریک ہوں گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top