راولپنڈی: ایم ایس ایم کے زیراہتمام مصطفوی ورکشاپ

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ راولپنڈی کے زیراہتمام پاکستان عوامی تحریک کے ڈویژنل سکرٹریٹ راولپنڈی میں تربیتی ورکشاپ منعقد ہوئی۔ نشست کا باقاعدہ آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے کیا گیا اور میلاد النبی کے مہینے کی مناسبت سے نعت خوانی بھی کی گئی۔ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ راولپنڈی کی یہ نشست مرکزی نائب صدر رضی طاہر کی زیرِسرپرستی منعقد کی گئی۔ اس موقع پر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ راولپنڈی کے صدر بلال یونس چیمہ اور جنرل سیکرٹری غلام عباس ساغر نے خصوصی شرکت کی۔ اس نشست کا بنیادی مقصد طلبہ کو نظریاتی طور پر شعور سے بیداری اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے آئندہ کے لائحہ عمل پر کام کرنے کے لئے تیار کرنا تھا۔

نشست میں رضی طاہر نے طلبہ کو آئندہ کے لائحہ عمل پر خصوصی بریفنگ دی اور کہا کہ طلبہ کسی بھی ملک کا سرمایہ ہوا کرتے ہیں، اگر طلبہ اُٹھ کھڑے ہو تو نظام تو کوئی بات ہی نہیں وہ اپنے ملک کا مقدر بدل ڈالتے ہیں۔ بلال یونس چیمہ اور غلام عباس ساغر نے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ میں شامل ہونے والے نئے طلبہ کا خیر مقدم کیا اور ان کو مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مقاصد سے آگاہ کیا۔ آخر میں ملک وقوم کی سلامتی کے لئے دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top