سالانہ تقریب تقسیم انعامات / یوم والدین

مورخہ: 20 مئی 2006ء
مؤرخہ 20 مئی 2006 بروز ہفتہ منہاج ماڈل گرلز سکول میں یوم والدین کے موقع پر سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد ہوا اس موقع پر تحفیظ القرآن انسٹیٹیوٹ کی فارغ التحصیل طالبات کی رسم عطائے ردائے فضیلت اور برائے تقسیم انعامات کا اہتمام بھی کیا گیا۔ اس پُروقار تقریب میں ملک کی نامور سماجی و فلاحی شخصیت مسز جسٹس (ر) ناصرہ جاوید اقبال اور نامور ادیبہ، شاعرہ مسز رخسانہ نور، ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، نائب امیر تحریک بریگیڈئر اقبال احمد خان، ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر منہاج ایجوکیشن سوسائٹی محمد اقبال شریف اور دیگر مہمانان گرامی اور معزز والدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر معزز مہمانوں نے طالبات کے مابین نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں پر سالانہ انعامات تقسیم کیے۔ پروگرام میں طالبات نے تلاوت، نعت، ملی نغمے، ٹیبلو اور خاکے بھی پیش کیے جس سے تمام مہمانان گرامی اور طالبات کے والدین بہت محظوظ ہوئے اور شرکاء اور والدین نے ہم نصابی سرگرمیوں کو بہت سراہا۔ اور طالبات کی حوصلہ افزائی کی ہے اور یہ کہ منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام چلنے والے 572 سکولوں میں نہ صرف معیاری تعلیم بلکہ تربیت کا بھی خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے۔

مسز رخسانہ نور نے کہا کہ مجھے یہاں آ کر طالبات کا نظم و ضبط شوق و جذبات دیکھ کر بہت دلی مسرت ہوئی ہے اور میرا دل چاہتا ہے کہ میرا بیٹا منہاج القرآن سے حفظ قرآن کی سعادت حاصل کرے۔

جسٹس (ر) مسز ناصرہ جاوید اقبال نے علامہ اقبال کے شاہین اور شاہین بچوں کی خصوصیات اور انکے مقاصد زندگی سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بقول اقبال شاہین ہمیشہ پہاڑوں کی چٹانوں پر بسیرا کرتے ہیں یعنی عظیم انسان بننے کے لئے آسائش و آرام کی پرواہ نہ کرتے ہوئے محدود سہولتوں کے باوجود اعلیٰ معیار تعلیم کے ذریعے عظیم معمار قوم تیار کرنا آج وقت کی اہم ضرورت ہے اس سلسلے میں منہاج القرآن کی خدمات قابل ستائش ہیں اور مجھے یہ جان کرنہایت خوشی اور حیرت ہوئی کہ یہاں طالبات کے لئے ہاسٹل کی سہولت بھی بہت کم فیس پر میسر ہے۔

وائس پرنسپل آسیہ سیف قادری نے خطبہ استقبالیہ اور سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس نہایت محنتی، تجربہ کار اور کوالیفائیڈ اساتذہ کرام کی ٹیم موجود ہے اور خوبصورت و کشادہ بلڈنگ موجود ہے۔ طالبات کے لئے کمپیوٹر لیب اور سائنس لیبارٹری بھی موجود ہے۔ اور ہم طالبات کے معیار تعلیم کر بڑھانے کے لیے مسلسل کوشاں ہیں اور ہمارے ہاں طالبات کی فکری و ذہنی اور اخلاقی و روحانی تربیت کا باقاعدہ اہتمام کیا جاتا ہے۔ اس سال کی اس موقع پر بہترین سالانہ کارکردگی پر جن اساتذہ کرام کو شیلڈز دی گئیں ان میں سمعیہ بی بی، مس ام کلثوم، مس آصفہ صفدر، مس عاشی، مسز آسیہ سیف، مسز تنویر، مس صدف، مس ثریا جاوید اور مس ہما شامل ہیں۔ کمپئرنگ کے فرائض مس سمعیہ بی بی نے سرانجام دیئے۔ معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور پوزیشن ہولڈرز طالبات اور والدین کو مبارکباد پیش کی اور دعائیہ کلمات کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top