اٹلی: منہاج القرآن انٹرنیشنل بلزانو کے زیراہتمام میلاد مارچ

منہاج القرآن انٹرنیشنل بلزانو (اٹلی) کے زیراہتمام مورخہ 05 جنوری 2014 کو خوبصورت شہر برکسن میں عظیم الشان میلاد مارچ اور جلسہ کا انعقاد کیا گیا جس میں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ایک کثیر تعدادنے شرکت کی۔

میلاد مارچ میں بچوں کی ایک کثیر تعداد شریک تھی جو خوبصرت لباس زیب تن کئے اپنے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ سلم پر درود وسلام کے نذرانے پیش کر رہی تھی۔ میلاد پاک کا یہ عظیم الشان جلوس شہر کے مختلف راستوں سے ہوتا ہوا بلزانو سنٹر پہنچا۔سارے راستے میں شرکاء درودوسلام، نعت خوانی اور سرکار کی آمد مرحبا کے نعرے لگارتے رہے۔ اٹالین میڈیا اس مارچ کی کوریج کرنے کے لئے بڑی تعداد میں موجود تھی۔مرکزی سنٹر پہنچ کر میلاد پاک کے سلسلہ میں جلسہ منعقد ہوا۔

پروگرام میں تلاوت ونعت خوانی کے بعد علام غلام مصطفی مشہدی نے خطاب کیا۔انہوں نے اپنے خطاب میں آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کو اپنی زندگیوں کا مقصدقرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ اپنے بچوں کی شادی بیاہ اور سالگرہ کا اہتمام کر تے ہیں انہیں چاہیئے کہ وہ روئے کائنات پر رحمت اللعالمین کی ولادت کی خوشیوں کو سب پر فوقیت دیں اور خوب دھوم دھام سے میلاد پاک کو منائیں۔ پروگرام کے اختتام پر جملہ شرکاء مارچ وجلسہ کو مٹھائی پیش کی گئی اور اختتامی دعا ہوئی۔

رپورٹ: محمد عمران

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top