موبائل میڈیکل کیمپس برموقع عالمی میلاد کانفرنس 2014
پاکستان میں عرصہ 30 سال سے تحریک منہاج القرآن کے زیر انتظام تسلسل سے عالمی میلاد کانفرنس کا انعقاد ہورہا ہے۔ اس سال میلاد مصطفٰے صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منانے کی یہ انفرادیت بھی تھی کہ لاہور کے علاوہ ملک بھر میں 200 سے زائد مقامات پر لاکھوں عشاق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ویڈیولنک کے ذریعہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا خطاب سننے جمع ہوئے تھے۔
ہر سال کی طرح اس سال بھی مینارِ پاکستان کے وسیع وعریض میدان میں عاشقانِ مصطفٰے صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تحریک منہاج القرآن کے جھنڈے تلے اور ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی قیادت میں عالمی میلاد کانفرنس کے لیے جمع ہوئے۔
ہزاروں افراد کے اس اجتماع میں کسی بھی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کے لیے اور طبی سہولیات مہیا کرنے کے لیے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے بھر پور انتظامات کیے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے 5 موبائل میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا، یہ موبائل میڈیکل کیمپس پنڈال کے داخلی دروازوں اور پنڈال کے اندر لگائے گئے تھے۔
شرکاء کی کثرت کو مدنظر رکھتے ہوئے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے ریسکیو 1122 کو بھی ایک خط لکھاگیا، ریسکیو انتظامیہ کی طرف سے لیٹر کے جواب میں ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سید امجد علی شاہ نے ڈپٹی ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن محمد تنویر ہمایوں کے ہمراہ DG ریسکیو 1122 ڈاکٹر رضوان سے ملاقات کی اور انہیں عالمی میلاد کانفرنس کے حوالے سے بریف کیا جس کے بعد ریسکیو نے ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے 5 ایمبولینسز اور 3 فائر بریگیڈ گاڑیاں مہیا کیں جو پروگرام کے اختتام تک پنڈال میں موجود رہیں۔ ان موبائل میڈیکل کیمپس سے ہزاروں مرد و خواتین، بوڑھے اور بچے مستفید ہوئے۔
تمام شرکاء کو بلا امتیاز طبی امداد مہیا کی گئی۔ مستفید ہونے والے افراد اور عالمی میلاد کانفرنس کے شرکاء نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ہمیشہ دکھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش رہتی ہے چاہے وہ قدرتی آفات ہوں یا کوئی سانحہ، تعلیمی میدان ہو یا سماجی ومعاشرتی مسائل۔
ہمارا عزم، ہمارا کام۔ تعلیم، صحت اور فلاح عام
تبصرہ