کوہاٹ: تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ماہ ربیع الاول کے استقبال میں جلوس کا انعقاد

تحریک منہاج القرآن کوہاٹ کے زیراہتمام ماہ ربیع الاول کے استقبال میں جلوس نکالا گیا جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ جلوس میں شرکاء نے جھنڈے اٹھا رکھے تھے جن پر نعلین مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نقش سجایا گیا تھا اور کسی نے مختلف بینیرز اٹھا رکھے تھے جن پر اسم محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لکھا ہوا تھا۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے عہدیدیدارن نے شرکت کی۔ اختتام پر اللہ کے حضور ملک وقوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

 

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top