ساتویں سالانہ میلاد مصطفی کانفرنس آج مدرسہ تجویدالقرآن میں ہوگی۔ قاری ایاز

صدر منہاج القرآن ویمن لیگ اسلام آباد محترمہ نصرت امین خصوصی شرکت کریں گی

مدرسہ تجویدالقرآن شعبہ خواتین کے زیراہتمام ساتویں سالانہ عظیم الشان میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس آج بروز اتوار دن 12 بجے مدرسہ ہذا 435/C گلی نمبر 31 سیکٹر G6,1/3 نزد میلوڈی چوک اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔ جس کی صدارت محترمہ نیر جمال ڈائریکٹر پروگرامز ریڈیا پاکستان اسلام آباد کریں گی۔ مہمان خصوصی محترمہ آمنہ صدف ڈائریکٹر دی ورلڈ پائینرز اسلام آباد، محترمہ نصرت امین صدر منہاج القرآن ویمن لیگ اسلام آباد، محترمہ کوثرثمرین، محترمہ سیدہ فردوس ہوں گی۔ خصوصی خطاب محترمہ طیبہ سلیم قادری مذہبی سکالر اسلام آباد کا ہوگا۔ خصوصی نعت منہاج نعت کونسل ویمن لیگ اسلام آباد پیش کریں گی۔کانفرنس کی سرپرستی محترمہ پرویز ایاز ناظمہ قدیمی مدرسہ تجویدالقرآن شعبہ خواتین اسلام آباد کریں گی۔ اس محفل میں نامور قاریہ اور نعت خوان خواتین شرکت کریں گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top