دولتالہ: انسپکٹر ربنواز شہید کی تقریب چہلم میں علامہ علی اختر اعوان کی شرکت اور خصوصی خطاب

دولتالہ(نامہ نگار)تحریک منہاج القرآن پی پی 4 کے نائب صدر چوہدری اسرار احمد اور چوہدری مظہر حیسن کے بہنوئی انسپکٹر چوہدری ربنواز شہید کی تقریب چہلم ہجو میں منعقد ہوئی جس میں خصوصی خطاب حضرت علامہ علی اختراعوان مرکزی راہنما تحریک منہاج القرآن نے کیا۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام دین امن ومحبت اور ایک دوسرے کو جینے کا حق دینے کا نام ہے۔ اسلام نہ صرف مسلمانوں کی جان ومال کی حفاظت کو یقینی بناتا ہے بلکہ غیر مسلموں کی عزت وآبرو اور جان ومال کو بھی اتنا ہی تحفظ دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسپکٹر ربنواز شہید جیسے سیکنڑوں بہادر سپوتوں نے ارض وطن کی خاطر جان دے کر عوام الناس کی جان اور زندگیوں کی حفاظت کو اور ملک پاکستان کی سرحدوں کو محفوظ اور مستحکم بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف 600 سے زائد صفحات پرمشتمل فتوٰی دے کر امت مسلمہ پر بہت بڑا احسان کیا ہے۔

تقریب چہلم میں چوہدری محمد عظیم، چوہدری ساجد محمود راہنما پاکستان تحریک انصاف، محمود الحق قریشی سرپست تحریک منہاج القرآن، چوہدری محمد اسحاق صدر تحریک منہاج القرآن، ماسٹر مصبدار، راجہ راحیل اصغر کیانی، چوہدری اشفاق احمد، پولیس افسران، علماء کرام، سیاسی وسماجی شخصیات اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top