امت مسلمہ کو درپیش مسائل کا واحد حل حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات سے تعلق عشق کی بحالی میں ہے۔ سید جمیل اشرف

تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام جہانگیر روڈ سے لیاقت آباد ڈاکخانہ تک میلاد مارچ کیا گیا

تحریک منہا ج القرآن کراچی کے زیراہتمام موتی مسجد جہانگیر روڈ سے لیاقت آباد ڈاکخانہ تک میلاد مارچ نکالا گیا جس کی قیادت تحریک منہاج القرآن کراچی کے سید جمیل اشرف، ڈاکٹر جہانگیر مغل، صابر انصاری اور دیگر جید علماء ومشائخ کرام نے شرکت کی۔ اس موقع پر جمیل اشرف نے کہا کہ امت مسلمہ کو درپیش مسائل کا واحد حل حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات سے تعلق عشق کی بحالی میں ہے اور اس تعلق کو بحال اور مضبوط کرنے کیلئے ماہ میلاد سے بڑھ کر کوئی مہینہ نہیں ہو سکتا۔ گلی گلی، قریہ قریہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کا اظہار ہونا چاہیے۔ گھروں میں چراغاں کریں اور محافل میلاد کا اہتمام کریں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کو جہالت کے اندھیروں سے نکال کر شعور وآگہی کا نور دینے والے مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت کا مہینہ آ گیا ہے۔ اس ماہ کو دیوانہ وار خوشی کا اظہار کر کے اللہ کی عظیم نعمت پر شکر کریں۔ ریلی کے اختتام پر تحریک منہاج القرآن کے رہنما جمیل اشرف نے ملکی سلامتی اور قیام امن کیلئے خصوصی دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top