اسلام آباد: تحریک منہاج القرآن کی مجلس شوری کا اجلاس، کنونشن سنٹر میں منعقدہ عالمی میلاد کانفرنس کی کامیابی پر تنظیمات کو مبارکباد

تحریک منہاج القرآن اسلام آباد کی مجلس شوری کا اجلاس صدر ابرار رضا ایڈووکیٹ کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکٹر تنظیمات کے عہدیداران نے شرکت کی۔ اس موقع پر سیکٹر تنظیمات کی کارکردگی کا جائزہ لیاگیا اور ہر تنظیم نے اپنی ماہانہ رپورٹ پیش کی۔ اس موقع پر ابرار رضا ایڈووکیٹ نے کنونشن سنٹر اسلام آباد میں ہونے والی عالمی میلاد کانفرنس کی شاندار کامیابی پر تنظیمی عہدیداران کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے تمام کارکنان کی کارکردگی کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ تنظیمات آئندہ بھی اپنے ٹارگٹ کے حصول کے لئے کسی سستی کا مظاہرہ نہیں کریں گی۔ ناظم تحریک منہاج القرآن حفیظ اعوان نے کہا کہ ہر سیکٹر تنظیم کی سطح پرحلقہ درود کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے۔ حفیظ اعوان نے حلقہ درود اسی طرح جاری رکھنے کی ہدایات دیں۔ اس موقع پر تحریکی سرگرمیوں میں مسلسل شرکت اور ہر دیے گئے ٹارگٹ کے بروقت حصول کے صلے میں طالب حسین سہروردی کو منہاج القرآن کی تاحیات ممبرشپ کا اعزاری سرٹیفکیٹ دیاگیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top