ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی طرف سے ہنگو بم دھماکے کی شدید ترین مذمت

معصوم بچوں کی جان لینے والے سفاک درندے ہیں
دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کسی پالیسی کا وجود ہی نہیں
مظلوم خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ان پر جو قیامت گزری ہے اس کے ذمہ دار حکمران ہیں

پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے ہنگو بم دھماکے کی شدید ترین مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم بچوں کی جان لینے والے سفاک درندے ہیں انہیں انسان کہنا انسانیت کی توہین ہے۔ حکومت عوام کی جان، مال اور عزت کے تحفظ میں ناکام ہوچکی ہے۔ حکومتی رٹ کہیں دکھائی نہیں دیتی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کسی پالیسی کا وجود ہی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک کو آگ اور خون میں نہلانے والوں سے مذاکرات کی بات کرنا قوم کے ساتھ مذاق ہے۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے قائدین و کارکنان مظلوم خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ان پر جو قیامت گزری ہے اس کے ذمہ دار حکمران ہیں۔ ڈاکٹر محمدطاہر القادری نے متاثرہ خاندان سے اظہار ہمدری اور افسوس کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top