کوئٹہ: تحریک منہاج القرآن کے عہدیداران کی ہزارہ برادری اور وحدت المسلمین کے عہدیداران سے تعزیتی ملاقات
تحریک منہاج القرآن ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے عہدیداران نے سانحہ مستونگ میں شہید ہونے والے ہزارہ برادری کے ورثا اور وحدت المسلمین کوئٹہ ڈویژن کے عہدیدران سے تعزیتی ملاقات کی۔ وفد میں ڈاکٹر اشتیاق حسین (صوبائی صدر PAT)، محمد امین رانا (صوبائی نائب امیر تحریک منہاج القرآن) اور صفدر اقبال (ضلعی ناظم تحریک منہاج القرآن کوئٹہ شامل تھے۔ وفد نے شیخ اسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا تعزیتی پیغام پہنچایا اور اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کے تحریک منہاج القرآن ہزارہ برادری کے غم میں شریک ہے اور دہشت گردی کی پرزور مذمت کرتی ہے۔ شیخ اسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے ہمیشہ انتہا پسندی اور دہشت گردی کو اسلام دشمنی گردانا ہے۔ اور پوری دنیا میں اسلام کے پیغام محبت، بھائی چارا، رواداری، برداشت، اخلاق اور امن کو عام کیا ہے، اس لئے آپ آج پوری دنیا میں سفیر امن کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں۔ آج پاکستان کی عوام کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری جسے لیڈر کی ضرورت ہے، اس کے لیے پاکستان میں بسنے والے ہر فرد کو خواہ اس کا تعلق کسی بھی جماعت، مسلک، سے ہو سبز انقلاب کیلے میدان عمل میں آئے۔ اس موقع پر مجلس وحدت المسلمین کے سید عباس علی (جنرل سیکریٹری کوئٹہ ڈویژن) اور کامران حسین (سیکریٹری تنظیمات) نے ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی خدمات کو خراج تحسیں پیش کیا، اور اس سفر انقلاب میں ساتھ دینے اور تعاون کا یقین دلایا۔
رپورٹ: صفدر اقبال (ضلعی ناظم تحریک منہاج القرآن کوئٹہ)
تبصرہ