جاپان: امام بارگاہ محمد وآل محمد میں محفل میلاد

منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان اور مولود النبی کمیٹی کے زیر انتظام مورخہ 26 جنوری 2014 کو امام بارگاہ محمد وآل محمد میں جشن آمد رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی جس میں جاپان بھر سے عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بھر پور شرکت کی۔

پروگرام کی نقابت کے فرائض نعیم خان نے ادا کئے جبکہ معروف نعت خواں محمد اقبال اور محمد ایوب بٹ نے ہدیہ عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔ منہاج القرآن جاپان کے ڈائریکٹر علامہ محمد شکیل ثانی نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت پر جامع خطاب کیا انہوں نے کہا کہ حق کی نشانی یہ ہے کہ اس کی ہمیشہ مخالفت ہوتی ہے حق کی مخالفت نہ ہوتی تو حضرت ابراہیم علیہ السلام، حضرت موسیٰ علیہ السلام، حضرت عیسیٰ علیہ السلام مشکلات نہ اٹھاتے اور سب سے بڑھ کر آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو پتھر نہ مارے جاتے، غزوہ بدر واحد نہ ہوتا اور کبھی معرکہ کرب وبلا بپا نہ ہوتا۔ دین کے سچے کام میں مشکلات ضرور آتی ہیں اور یہی حق ہونے کی علامت ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مدینہ کی ریاست کے استحکام کے لئے یہود اور اہل کتاب کوجمع کردیا۔ آج بھی ضرورت ہے کہ اسلام کو بچانے کے لئے سب ایک جگہ جمع ہوجائیں۔

منہاج القرآن مرکزسے قافلہ حافظ محمد ایوب (صدراباراکی کین) کی قیادت میں امام بارگاہ پہنچا تو محمد اقبال کمیانی اور سید عباس شاہ نے استقبال کیا۔علامہ محمد شکیل ثانی نے تمام احباب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا، اقبال کیانی اور سید عباس شاہ اور انتظامیہ کو کامیاب پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔ آخر میں پرتکلف ضیافت میلاد کا انتظام کیا گیا۔ درود وسلام کے بعد پروگرام کا اختتام ہوا۔

رپورٹ: ثاقب الرحمن

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top