تحریک منہاج القرآن کے مرکزی رہنما رائے عرفان المصطفیٰ کے والد محترم رائے حاجی غلام مصطفیٰ رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے

تحریک منہاج القرآن کے مرکزی رہنما رائے عرفان المصطفے کے والدِ محترم رائے حاجی غلام مصطفے رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔ مرحوم کچھ عرصہ سے شدید علیل تھے، جمعتہ المبارک کی صبح اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ غلام مصطفیٰ نیک سیرت، محب وطن، دیانت دار، اور خوش اخلاق انسان تھے، انہوں نے اپنی پوری زندگی خدمت خلق اور دکھی انسانیت کی فلاح وبہبود میں بسر کی۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ 40 ج ب کے قبرستان میں تحریک منہاج القرآن کے نائب امیر علامہ صادق قریشی نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے صدر چوہدری بشارت جسپال، مرکزی ناظمِ تنظیمات انجینئر محمد رفیق، محمد یاسر بوٹا، ملک شمیم احمد، حاجی الیاس قادری، پیپلز پارٹی کے رہنما رانا آفتاب خان، پاکستان تحریکِ انصاف کے جاوید نیاز منج، رانا طاہر سلیم، میاں اشرف قادری، رانا نثار شہزاد نے شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top