ایگزیکٹو کونسل اجلاس تحریک منہاج القران تحصیل پاکپتن شریف

(مورخہ 31 جنوری 2014 بروز جمعۃ المبارک) تحریک منہاج القرآن تحصیل پاکپتن شریف کی ایگزکٹیو کونسل کا اجلاس تحصیل آفس پاکپتن شریف میں ہوا۔ اجلاس میں تمام، ضلعی، تحصیلی عہدیداران TMQ کے علاوہ PAT, MYL, MSM اور منہاج القرآن علماء کونسل کے جملہ عہدیداران نے شرکت کی۔ نماز جمعہ کے بعد پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اور ناظم یونین کونسل نمبر 27 ڈا کٹر محمد عرفان نے خوبصورت انداز میں نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی۔ تلاوت و نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد تحصیل ناظم تحریک منہاج القرآن پاکپتن شریف محمد عقیل شہباز ایڈووکیٹ نے جملہ فورمز کو اگلے ماہ کے ٹارگٹس اور اور ان کے حصول کیلئے ورکنگ پلان کے بارے میں بریفنگ دی۔ اجلاس کے اختتام پر ڈسٹرکٹ ناظم TMQ پاکپتن شریف رانا غلام مصطفی فریدی نے تمام عہدیداران سے خطاب کیا اور عہدیداران کو دیے گئے ورکنگ پلان کے مطابق ٹارگٹس کے حصول کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top