ایم ایس ایم کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل قاسم مرزا کی وفد کے ہمراہ انجمن طلباء اسلام کے رہنما شہیر سیالوی کی عیادت

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل قاسم مرزا کی قیادت میں وفد نے انجمن طلباء اسلام کے رہنما شہیر سیالوی سے ملاقات کر کے ان کی عیادت کی اوران کی خیریت دریافت کی۔ یاد رہے کہ شہیر سیالوی کچھ روز قبل ایک ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئے تھے۔ ایم ایس ایم کے رہنماؤں نے شہیرسیالوی کے لئے نیک جذبات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔ وفد میں بلال چیمہ، سرمد ملک، علی مصطفوی اور دیگر عہدیداران بھی شامل تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top