اوکاڑہ: پشاور اور کراچی میں ہونے والے بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ شیخ زاہد فیاض
اوکاڑہ (منہاج میڈیا سیل ) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر شیخ زاہد فیاض نے کہا ہے کہ پشاور اور کراچی میں ہونے والے بم دھماکوں کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ موجود حکمران دہشت گردی کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہوگئے ہیں۔ حکمران دہشت گردوں کے ہاتھوں کٹھ پتلی بنے ہوئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان عوامی تحریک کے خالد محمود، مرزا محمد ابراہیم، عبدالکریم کمیانہ، حافظ راشد محمود، حافظ شعیب حسن، ضلعی امیر ٹی ایم کیو اوکاڑہ چوہدری محمد حفیظ قادری ناظم میڈیا سیل، شیخ گلفام علی قادری سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے ذریعے بم دھماکے انسانیت کے خلاف بڑا جرم ہے۔
انہوں نے کہا دہشت گردوں کی قوت اور طاقت کوتوڑے بغیر ان سے مذاکرات کرنا قرآن وسنت کے مطابق نہیں۔ دہشت گرد شہید نہیں فتنہ پرور ہیں جو باہر ممالک سے پیسے لے کر اس ملک کا امن برباد کر رہے ہیں اور ملک کی نیوکلیئر حیثیت کو نقصان پہنچانے کے لیے راستہ ہموار کر رہے ہیں۔ جو لوگ دہشت گردوں سے مذاکرات کی بات کرتے ہیں دراصل وہ بلاواسطہ دہشت گردوں کو تحفظ اور ان کی فلاسفی کو تقویت دیتے ہیں۔ دہشت گردوں کی سفاکانہ کاروائیاں جاری ہیں۔ مگر دہشت گردی کے خلاف حکومتی پالیسی کا وجود ہی نہیں ہے۔ ان ملک دشمن عناصر اور دہشت گردوں کے خاتمےکے لیے قوم کو موجودہ کرپٹ نظام کے خلاف اٹھنا ہوگا اور ان کے خلاف بغاوت کرنا ہوگی۔ تاکہ ملک میں حقیقی نظام نافذ ہوسکے۔
تبصرہ