ذکاء اشرف کی برطرفی کرپٹ حکومت کا ایک اور ’’کارنامہ‘‘ ہے، ڈاکٹر طاہرالقادری

بگ تھری کے خلاف اچھے انداز میں کیس لڑنے کی سزا دی گئی
پاکستانی کرکٹ کو پہلے ہی تباہی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے

پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف کی برطرفی کی مذمت کرتے ہوئے اسے کرپٹ حکومت کا ایک اور ’’کارنامہ‘‘ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ برطرفی کا فیصلہ ذکاء اشرف کے بیرون ملک دورے کے دوران ہو گیا تھا، یہ حکمرانوں کا پرانا طریقہ ہے۔ کرکٹ بورڈ بہت پیسہ دینے والا ادارہ ہے، حکمران اب یہاں بھی ایسا کرپٹ بندہ لائیں گے جو ملک کے حق اور کرکٹ کی بہتری کیلئے شور نہ مچائے اور حکمرانوں کا وفادار بن کر رہے۔ ذکاء اشرف نے بگ تھری کے خلاف اچھے انداز میں کیس لڑا، انہیں اس کی سزا دی گئی ہے۔ کرپشن کے باعث پاکستانی کرکٹ کو پہلے ہی تباہی کی طرف دھکیلا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بگ تھری بین الاقوامی دھاندلی ہے اور اسکے خلاف ذکاء اشرف نے اچھی لڑائی لڑی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top