ڈاکٹر محمد طاہر القادری 6رکنی وفد کے ہمراہ ایران پہنچ گئے

دورہ کے دوران حکومت کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے

پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری آیت اللہ محسن الاراقی کی دعوت پر 6 رکنی وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئے ہیں۔ ایران کے دورہ کے دوران وہ حکومت کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ جن میں خطے کے تیزی سے بدلتے ہوئے حالات اور امن کے قیام کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو ہو گی۔ ڈاکٹر طاہر القادری کا یہ دورہ خطے میں امن کے قیام کے حوالے سے نہایت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ وہ پوری دنیا میں امن کے قیام کے حوالے سے بہت موثر اور معتبر ترین آواز ہیں۔ عالمی برادری میں دہشت گردی کے خلاف انکا موقف بڑی توجہ سے سنا جاتا ہے اور ہر مذہب سے تعلق رکھنے والے اعتدال پسند اسے انتہائی عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top