سہیل رضا کی سبیطین فرانسس شا کو آرچ بشپ لاہور ڈائیسس مقرر ہونے پر مبارکباد

ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا نے مسیحی برادری کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کی جانب سے سبیسطین فرانسس شا کے آرچ بشپ آف لاہور مقرر ہونے پر منعقدہ تقریب سینیٹ جوزف کیتھڈرل چرچ اپر مال میں شرکت کی اور مبارکباد دی۔ اس موقع پر پوپ کے پاکستان میں سفیر آرچ بشپ ڈاکٹر ایڈگر پینا پارہ کے علاوہ بشپ سیموئیل عزرایا اوربشپ عرفان جمیل بھی موجود تھے۔ سہیل احمد رضا نے کہا کہ ویٹی کن سٹی کی بین المذاہب رواداری کے فروغ میں کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ آرچ بشپ سبیسطین فرانسس شا بھی ملک میں قیام امن اور بین المذاہب تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top