تعلیم سے بے بہرہ قوم مفاد پرست اور لیٹروں کے ہاتھوں پر غمال بنی ہوئی ہے۔ شاہد لطیف قادری

فروغ تعلیم اور جہالت کا خاتمے سے ہی پاکستانی قوم کا مقدر سنور سکتا ہے

منہاج ایجوکیشن سو سائٹی ملک میں تعلیمی انقلاب کے لیے سر گرم عمل ہے۔ جہالت اور بے شعوری کے خلاف ساری قوم کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا پاکستان کا تعلیمی بجٹ شرمناک حد تک کم ہے اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ حکومتیں تعلیم کو عام کرنے میں کتنی مخلص ہیں؟موجودہ حکومت نے بھی تعلیمی بجٹ میں اضافہ نہ کر کے عوام کے ساتھ ظلم کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر منہاج ایجوکیشن سوسائٹی شاہد لطیف قادری نے صوبہ پنجاب کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز ایجوکیشن کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر عمران بھٹی، علی وقار قادری، سیف اللہ بھٹی، رضوان رسول، فرید خان، عتیق الرحمان اور راؤ آصف بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی سر پرستی میں ملک بھر میں 600 سے زائدسکولز، 43کالجز01یونیورسٹی کام کر رہی ہے۔ جن کے ذریعے تعلیم کے فروغ اور شعور کی بیداری کا کام جاری ہے۔ تمام تر ملکی مسائل جہالت اور شعور کی دولت سے محرومی کے باعث ہیں۔ تعلیم سے بے بہرہ قوم مفاد پرست لیٹروں کے ہاتھوں پر غمال بنی ہوئی ہے۔ فروغ تعلیم اور جہالت کا خاتمے سے ہی پاکستانی قوم کا مقدر سنور سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ہمسایہ ملک خواندگی میں باوقار اضافہ کی وجہ سے آج صنعت، زراعت، آئی ٹی اور دیگر شعبوں میں دنیا بھر میں نمایاں مقام حاصل کر چکا ہے مگر ہم آج بھی تمام تردعوؤں کے باوجود پڑھا لکھا پاکستان بنانے سے معذور ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ پرائیویٹ سیکٹر اور این جی اوز آگے بڑھیں اور پاکستان میں خواندگی کے معیار کو بہتر بنائیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top