فیصل آباد: پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام سفیر امن سیمینار 19 فروری کو ہو گا

فیصل آباد ( ) تحریک منہاج القرآن کے بانی وسرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی (کل) 19 فروری کو 63 ویں سالگرہ بھرپور طریقے سے منائی جائے گی۔ ضلعی سیکرٹری اطلاعات غلام محمد قادری نے بتایا کہ فیصل آباد میں ضلعی وصوبائی حلقہ جات میں سفیرِامن سیمینار کے عنوان سے تقریبات منعقد ہوں گی۔ علاوہ ازیں پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام 19 فروری اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیرِاہتمام 24 فروری کو نصرت فتح علی خان آڈیٹوریم میں بھی سفیر امن سیمینار کے عنوان سے تقریب منعقد ہو گی۔ ان تقریبات میں ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی خدمات پر ان کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا اور ان کی اتحاد امت اور پاکستانی قوم کیلئے کی جانے والی خدمات کو اجاگر کیا جائے گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top