پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام ’’بدلے گا نظام، بدلے گا پاکستان‘‘ کے عنوان سے سیمینار 19 فروری کو اسلام آباد کلب میں کل ہوگا

ڈاکٹر بابراعوان، اکرم ذکی، کنور دلشاد، ایئر مارشل شاہد لطیف، خوشنود علی خان، مظہر برلاس، سجاد ترین اور دیگر اہم شخصیات شرکت کریں گی

پاکستان عوامی تحریک کے انچارج میڈیا سیل مصطفی خان نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی تحریک اسلام آباد کے زیراہتمام ’’بدلے گا نظام، بدلے گا پاکستان‘‘ کے عنوان سے سیمینار 19 فروری کو شام 4 بجے اسلام آباد کلب میں منعقد ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ سیمینار میں سینئرصحافی معروف ماہر قانون وسابق وزیر قانون ڈاکٹر بابراعوان، سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد، سابق سیکرٹری جنرل (وزارت خارجہ) اکرم ذکی، ایڈیٹر روزنامہ جناح سینئر صحافی خوشنود علی خان، معروف کالم نگار مظہر برلاس، سجاد ترین، پی ٹی آئی کے رہنما فیاض الحسن چوہان اور دیگر اہم شخصیات شرکت کریں گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top