ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 63ویں سالگرہ 19 فروری کو تزک و احتشام سے منائی جائے گی

مرکزی تقریب "تصور انقلاب سیمینار" 27 فروری کو مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہو گا
مرکزی تقریب میں ملک کے معروف مذہبی، سیاسی، سماجی رہنماء شرکت کریں گے

پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 63ویں سا لگرہ 19 فروری کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں تزک و احتشام سے منائی جائے گی۔ اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور اور دنیا کے 90 سے زائد ممالک میں موجود اسلامک سینٹرز میں قائد ڈے کی تقاریب کا آغاز 19 فروری کو قرآن خوانی اور محفل نعت سے ہوگا۔ منہاج یونیورسٹی میں دن 11:00 بجے قائد ڈے کے موقع پر کیک کاٹا جائے گا۔ جبکہ بعد نماز عشاء محفل نعت و سماع ہو گی۔ تحریک منہاج القرآن کے تحت قائم سکولز اور کالجز میں تقریری مقابلے و دیگر علمی تقاریب منعقد ہونگی۔ پاکستان عوامی تحریک کے تحت ملک کے مختلف اضلاع میں"تصور انقلاب " کے عنوان سے سیمینارز منعقد ہونگے جبکہ پاکستان عوامی تحریک ویمن ونگ کے زیر اہتمام مختلف مقامات پر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تصانیف کی نمائش اور تقاریب کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔ منہاج القرآن یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت نوجوان 19 فروری کو خون کا عطیہ دیں گے۔ 19 فروری کو دنیا بھر میں تقریبات کا انعقاد کرکے قائد ڈے کے موقع پر کیک کاٹے جائیں گے اور پاکستان عوامی تحریک مرکزی سطح پر بکروں کے صدقہ جات بھی دے گی، منہاج القرآن یوتھ لیگ 19 فروری کو جیلوں میں قیدیو ں میں کھانا تقسیم کرے گی۔ تحریک منہاج القران 19، 20 فروری کی درمیانی رات دنیا بھر میں موجود اسلامک سینٹرز میں شب دعا منائے گی۔ منہاج القرآن علماء کونسل کے زیراہتمام قائد ڈے کے موقع پر پروقار تقریب کا اہتمام کیا جائے گا جبکہ ڈاکٹر طاہر القادری کی سالگرہ کے حوالے سے مرکزی تقریب 27 فروری جمعرات کو پاکستان عوامی تحریک کے تحت مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہو گی۔ مرکزی تقریب میں ملک کے معروف مذہبی، سیاسی، سماجی، صحافی، طلباء، تاجر اور مختلف مذاہب کے رہنماء شرکت کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top