تحریک منہاج القرآن دولتالہ کے زیراہتمام محافل میلاد النبی (ص) کا شیڈول جاری کر دیا گیا

دولتالہ (نامہ نگار) تحریک منہاج القرآن پی پی 4 کے زیراہتمام محافل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا سلسلہ جاری ہے۔ 21 فروری بروز جمعتہ المبارک بعد نماز عشاء جامع مسجد جاتلی اور 23 فروری بروز اتوار بعد نماز ظہر موضع ڈھوں میں محافل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوں گی جس میں خصوصی خطاب علامہ علی اختر اعوان سکالر منہاج انٹر نیشنل یونیورسٹی لاہور کریں گے۔ 22 فروری بعد نماز عشاء المدینہ جامع مسجد سکھو میں محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے چوہدری محمد جمیل قادری امیر تحریک منہاج القرآن ایشین کونسل ساؤتھ کوریا خطاب کریں گے۔ 23 فروری بعد نماز عشاء جامع مسجد بھیر رتیال میں محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے علامہ یاسر نسیم نقشبندی سکالر منہاج انٹر نیشنل یونیورسٹی لاہور خصوصی خطاب کریں گے جبکہ محفل کی صدارت پیر سید صاحبزادہ انوارالحق شاہ آستانہ عالیہ سوہاوہ شریف کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top