چکوال: تحریک منہاج القرآن کے ضلعی آفس میں مجلس وحدت المسلمین کے وفد کی آمد

چکوال () مجلس وحدت المسلمین کے وفد نے پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے وفد سے ان کے ضلعی آفس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی موجود سیاسی اور مذہبی صورت حال پر گفتگو ہوئی۔ دونوں تحریکوں کے راہنماؤں نے دہشت گردی کے خلاف ایک لائحہ عمل کو اپنایا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی دینی اور سیاسی بصیر ت پر خراج تحسین پیش کیا۔

دہشت گردی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے راہنماؤں نے کہا کہ دہشت گردی کے حوالے سے موجودہ مذاکرات ایک ٹوپی ڈارمہ ہیں اور جو لوگ آئین اور قانون کی رٹ کو چیلنج کر رہے ہیں اور بار بار دہشت گردی سے ملک کا امن تباہ کیے ہوئے ہیں ان سے مذاکرات کا جواز ہی نہیں رہتا۔ انہوں نے کہا کہ ایف سی کے 23 اہلکاروں کی شہادت ایک انتہائی افسوس ناک اور بزدلانہ سانحہ ہے۔ مجلس وحدت المسلمین کے وفد نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی ڈاکٹر طاہر القادری کے دھرنے کی حمایت کی تھی اور آئندہ جب بھی ڈاکٹر طاہر القادری میدان عمل میں حسینی قافلہ لیکر نکلیں گے ہم ان کے شانہ بشانہ ہوں گے۔ اس موقع پر دونوں تنظیمات نے آئندہ ایک دوسرے کے پروگراموں میں شرکت پر اکتفا کیا۔

مجلس وحدت المسلمین کے وفد میں سید اعجاز حسین نقوی ضلعی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت المسلمین چکوال، سید وسیم حیدر کاظمی مجلس وحدت المسلمین چکوال، سید طفیل کاظمی رکن ضلعی مجلس شوری مجلس وحدت المسلمین چکوال مولانا فدا حسین سیکرٹری تعلقات مجلس وحدت المسلمین چکوال، سید شاہد حسین نقوی سیکرٹری مالیات، مولانا مرتضیٰ امیری ڈپٹی سیکرٹری مجلس وحدت المسلمین چکوال، تنصیر حیدر سیکرٹری امور نوجوانان اور خرم شہزاد شامل تھے، جبکہ تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحر یک کے وفد میں حاجی عبد الغفور شیخ امیر تحریک منہاج القرآن ضلع چکوال، حاجی مزمل عباس صدر پاکستان عوامی تحریک چکوال، حافظ محمد خان صدر تحریک منہاج القرآن تحصیل چکوال، ڈاکٹر سہیل جنجوعہ ضلعی ناظم تحریک منہاج القرآن چکوال، توقیر اعوان ایڈووکیٹ، نعیم طارق اور توقیر مغل ضلعی میڈیا کوآرڈینٹر پاکستان عوامی تحریک شامل تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top