عباس پور: تحریک منہاج القرآن کا تنظیمی اجلاس

تحریک منہاج القرآن سب ڈویژن عباس پور کے زیراہتمام منہاج ماڈل سکول عباس پور میں تنظیمی اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں منہاج القرآن یوتھ لیگ، ویمن لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے عہدیداران و کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر ظفراقبال طاہر ناظم ذونل تنظیمات آزاد کشمیر مہمان خصوصی تھے، جبکہ دیگر مہمانان گرامی میں صدر قاری محمد فاروق خان قادری، ناظم حافظ آفتاب احمد قادری نے بھی شریک تھے۔

اجلاس سے ظفر اقبال طاہر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنی صفوں میں باہمی اتفاق واتحاد پیدا کریں اور اس عظیم مشن کی تکمیل کے لئے دن رات محنت کریں۔ اب وہ وقت قریب آ گیا ہے کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی قیادت میں جانثاران مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اٹھ کھڑے ہوں گے اور مملکت خداداد پاکستان میں مصطفوی انقلاب کا سویرا طلوع ہو گا۔ اختتام پر اللہ کے حضور شیخ الاسلام کی درازئ عمر اور مصطفوی مشن کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top