عباس پور: تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام قائد ڈے کی تقریب

مجاہدوں شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین آزاد کشمیر کی ایک خوبصورت وادی تحصیل عباس پور میں مورخہ 19 فروری بروز بدھ دن گیارہ بجے شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 63ویں سالگرہ کے حوالہ سے ایک پر وقار تقریب کا انعقاد منہاج ماڈل سکول عباس پور میں ہوا۔ جس میں کارکنان وعہدیداران نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز باقاعدہ تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ تلاوت کے بعد شرکاء نے وجدانی کیفیت میں اپنے آقا ومولا تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود شریف کے نذرانے پیش کئے۔

اس موقع پر تحریک منہاج القرآن تحصیل عباس پور کے صدر قاری سردار محمد فاروق خان قادری نے خطاب کیا اور اس بات پر زور دیا کہ ہم سنت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سنہری اصولوں کو اپناتے ہوئے حضور شیخ الاسلام کے ایک ا شارے پراپنی جانوں کا نذرانہ دینے کے لئے تیار ہیں۔ ہمارے قائد نے ہمیں جس وقت صدا دی ہم حاضر ہیں۔ یہ قائد پوری ملت اسلامیہ کاقائد ہے۔ اور انشاء اللہ وقت آگیا ہے کہ اس عظیم قائد کی صدا پر لاکھوں فرزندان توحیداور عشقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لبیک کہیں گے۔ اور انشاء اللہ اس ملک میں مصطفوی انقلاب کا سویرا جلد طلوع ہو گا۔ آخر میں کیک اس دعا کے ساتھ کاٹا گیا کہ اے اللہ تعالی ہمارے اس عظیم قائد کو عمر خضر عطا کرے اورصحت و سلامتی کے ساتھ اپنے مشن میں کامیابی عطافرما۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top