اسلام آباد: اے آر وائی کے چیئرمین حاجی عبدالرزاق کی وفات پر عوامی تحریک کے رہنماؤں کا اظہار تعزیت

حاجی صاحب سچے عاشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور غریب پرورانسان تھے۔ عمرریاض عباسی، غلام علی خان

اسلام آباد ( ) 23 فروری 2014ء پاکستان عوامی تحریک کے ڈپٹی سیکرٹری طلاعات عمرریاض عباسی، میڈیا کوآرڈینیٹر غلام علی خان نے اے آر وائی کے چیئرمین حاجی عبدالرزاق یعقوب کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے اسے ملک و قوم کے لئے سانحہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حاجی صاحب سچے عاشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور غریب پرورانسان تھے۔ غریبوں، بیواؤں، یتیموں کے لئے سہارا اور پوری دنیا میںQtv کے ذریعے آقائے نامدار صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت کے چراغ جلانے والے انسان تھے۔ حاجی صاحب کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء صدیوں پر نہیں ہوسکے گا اور ان کی خدمات کوتا قیامت یادرکھا جائے گا۔ انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے تصدق سے ان کے درجات بلند فرمائے اور جنت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے۔ (آمین)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top