اوکاڑہ: موجودہ کرپٹ نظام لٹیرے، مفاد پرست، سیاسی اجارہ داروں کا ہے اور وہ اس اجارہ دارانہ نظام کا محافظ ہے: ڈاکٹر تنویر اعظم سندھو

اوکاڑہ( )پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے چیف کوآرڈینیٹر ڈاکٹر تنویر اعظم سندھو نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات محض پس پردہ ایک ڈرامہ رچایا جارہا ہے دونوں پارٹیاں مذاکرات میں مخلص نہیں ہے طالبان ایک طرف مذاکرات کی بات کرتے ہیں دوسری طرف بے گناہ شہریوں اور سیکیورٹی فورسز پر حملے کررہے ہیں یہ حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان عوامی تحریک اوکاڑہ کے زیر اہتمام ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا موجودہ کرپٹ نظام لٹیرے، مفاد پرست، سیاسی اجارہ داروں کا ہے اور وہ اس اجارہ دارانہ نظام کا محافظ ہے ملک میں بدترین مہنگائی میں غریب نہیں بلکہ متوسط عوام کی بھی کمر توڑ کر رکھ دی ہے موجودہ حکمرانوں نے غریب عوام پر گھریلو استعمال کی بجلی کمرشل ریٹ پر دی جارہی ہے لوڈ شیڈنگ نے کاروبار ی طبقہ اور غریب سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی ہے سی این جی سیکٹر موجودہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ تباہ ہوچکا ہے مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ہے عوام خود کشی نہ کریں تو کیا کریں؟ حکمران دہشت گردی کی روک تھام کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں اس موقع پر ایم ایس ایم کے ضلعی کوآرڈینیٹر عبدالکریم کمیانہ پاکستان عوامی تحریک کے ضلعی کوآرڈینیٹر خالد محمود ،انفارمیشن سیکرٹری شیخ گلفام علی قادری،حافظ شعیب حسن سمیت تمام عہدیداران نے خطاب فرمایا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top