سرگودھا: منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیراہتمام عوامی احتجاج

منہاج القرآن یوتھ لیگ سرگودھا کے زیراہتمام مہنگائی، کرپشن، بےروزگاری اور نجکاری کے خلاف پرامن احتجاج کیا گیا جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر صدر پاکستان عوامی تحریک شیخ زاہد فیاض نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ احتجاج میں شرکاء نے مخلتف بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ملکی اداروں کی لوٹ سیل اور حکومت کی کارکردگی کے خلاف نعرے لکھے ہوئے تھے۔

صدر پاکستان عوامی تحریک شیخ زاہد فیاض نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہزاروں معصوم پاکستانیوں کا ناحق خون بہایا جا چکا ہے۔ مساجد، امام بارگاہوں، تعلیمی اداروں پر حملے کئے گئے، بچے، بوڑھے، خواتین کا ناحق خون بہایا گیا۔ پوری دنیا میں کہیں بھی ایسا قانون نظر نہیں آتا جس کے اندر قیدیوں کے ساتھ درندگی کا مظاہرہ کیا جائے اور ان کی گردنیں کاٹی جائیں۔ شریعت کا نام لینے والوں نے ایف سی کے 23 جوانوں کو جس بے دردی کے ساتھ شہید کیا جو سفاکیت کی بدترین مثال ہے۔ دہشت گردوں کے ساتھ مذاکرات سے پہلے ان کی قوت کو کچلا جائے پھر اگر وہ مذاکرات کے لئے آئیں تو ان کے ساتھ مذاکرات کئے جائیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top